چیئرمین پی ٹی آئی پہ قاتلانہ حملے کے بعد سرگودھا میں دوسرے روز بھی بھرپور احتجاج


Published 05:04 AM Nov 05 2022


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان پہ کل ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سینئر رہنما پی ٹی آئی جناب اسد عمر کی ہدایت کے مطابق ملک بھر کی طرح سرگودھا میں سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل کی زیر قیادت بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عوام کا ایک ہی مطالبہ عمران خان پہ حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے چھپے تمام افراد کو فوری منظر عام پہ لایا جاۓ اور انہیں نشان عبرت بنایا جاۓ۔ اس عوامی احتجاج میں پی ٹی آئی کی تمام مقامی سینئر قیادت, ٹکٹ ہولڈرز, اسٹیک ہولڈرز, آئی ایس ایف, یوتھ ونگ,وومن ونگ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان و عہدیداران, منارٹی ونگ سمیت سرگودھا کے تمام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نوری گیت,کارخانہ بازار,کچہری روڈ, گولچوک,سٹی روڈ تا خوشاب روڈ ریلی نکالی گئی جس میں سرگودھا کے بازار عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے سرگودھا کی عوام نے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ #آرہا_ہے_پاکستان #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن #پاکستان_مارچ