چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی
Published 09:57 PM Nov 17 2023
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے رہنما تحریک انصاف پرویز الہٰی کی جیل میں بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ چودھری پرویز الہٰی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ہائیکورٹ کے حکم پر بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ دوران سماعت وکیل سردار عبدالرازق خان نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الہٰی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں دو دفعہ ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ پرویز الہٰی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے 2 بار ملاقات کی اجازت ہوگی۔ بعدازاں عدالت نے پرویز الہٰی کی بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد رٹ پٹیشن کو نمٹا دیا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم
سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع اسلام آباد(پی ٹی
غزہ پراسرائیلی حملوں میں تیزی
غزہ پراسرائیلی حملوں میں تیزی ، حماس کا ’شدید لڑائی‘ لڑنے کا دعویٰ غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی افواج کی
عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ
عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ ہوگئے ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس
پشاور انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل شروع
پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)انسدادِ دہشت گردی عدالت میں9 اور 10مئی کے جلائو گھیرائواور توڑ پھوڑ کے واقعات کا کیس،پشاور دہشت گردی کی خصوصی عدالت
پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رن سے جیتنا ضروری ہے؟
ورلڈکپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رن سے جیتنا ضروری ہے؟ انڈیا(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ