ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


Published 10:00 PM Nov 17 2023


ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔