صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا


Published 09:55 PM Nov 17 2023


صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی پولیس پر حملے کیس میں گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ، پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہو گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنان نے زمان پارک کے باہر پیٹرول بم پھینکے ، زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی اور صنم جاوید نے نفرت انگیز تقاریر سے کارکنان کو پولیس پر حملےکیلئےاکسایا۔ پولیس نے صنم جاوید کے مزید جسمانی کی استدعا نہیں کی، جس پر عدالت نے صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔