جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا
Published 10:19 PM Nov 16 2023
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ایک بارپھر چوکر ثابت ہوگئی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کا پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت کینگروز نے 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ وہیں دوسری جانب جنوبی افریقا کو چوتھی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی ہے جبکہ 1999 کا سیمی فائنل برابر ہوگیا تھا اور آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم
سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع اسلام آباد(پی ٹی
اسد قیصر کو پرویز خٹک نے گرفتار کروایا، شعیب شاہین
اسد قیصر کو پرویز خٹک نے گرفتار کروایا، شعیب شاہین اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے
صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی
صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے
سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو قانونی قرار دیا
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے خلاف دائر درخواستیں مسترد، سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اپیلیں بحال