صحافی جاوید چوہدری، شاہدمیتلہ، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کوبھی نوٹس جاری


Published 12:13 PM Oct 09 2023


اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے ، قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا، صحافی جاوید چوہدری، شاہدمیتلہ، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کوبھی نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی،حکم نامہ، درخواست گزار کے مطابق ویور شپ کےلئے 2آرٹیکل لکھے گئے جس کا سوسائٹی پر منفی اثر ہوا، غلط اور من گھڑت طریقے سے مختلف ایونٹس کو ظاہر کرکے داغدار کیا گیا،جب میں نے آرٹیکل دیکھے تو حیران رہ گیا کیسے مافیا سوسائٹی کوپراگندہ کر رہا ہے،آزادی اظہار رائے کی آڑ میںکرمنل رویہ سامنے آیا اس لئے مقدمہ اندراج کی درخواست دی