حماس رہنما کا "تل ابیب" کو دوٹوک پیغام


Published 11:54 AM Oct 10 2023


غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) غزہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو جہنم کے دروانے کھول دیں گے،ابوعبیدہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے ورنہ یرغمالیوں کو مار دیں گے، حماس ہم طویل جنگ کےلئے تیار ہیں، حماس رہنما کا "تل ابیب" کو دوٹوک پیغام حماس کے مسلح ونگ نے پیر کے روز کہا کہ وہ پہلے سے انتباہ کے بغیر شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے میں ایک اسرائیلی شہری قیدی کو پھانسی دینا شروع کر دے گا۔حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ وہ اسرائیلی اسیروں کو محفوظ اور صحت مند رکھ کر اسلامی ہدایات کے مطابق کام کر رہے ہیں،