عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن
Published 07:58 PM Oct 12 2023
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےپریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، انہوں نے پیغام دیا ہےکہ ملک معاشی بحران کاشکارہے اور ملک کو اس وقت مقبول رہنما کی ضرورت ہے، مقبول لیڈر صرف انتخابات کے ذریعے آسکتا ہے۔ علی ظفر نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے مطمئن ہیں کہ ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے اور انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو الیکشن نہیں کرائے اب ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، انہوں نے کہا اپیل کا حق ہونا چاہیے یہ درست فیصلہ ہے۔بیرسٹر علی ظفر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ 90 دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، الیکشن وقت پرہوں اور سپریم کورٹ کی سپر ویژن میں ہوں، انہوں نےکہا مقبول لیڈر ہی سرجیکل آپریشن کے ذریعے معیشت ٹھیک کرسکتاہے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
اسدعمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی گئی
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس،ویب ڈیسک)جلاؤ گھیراؤ کیس: پولیس نے اسدعمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے
نون لیگ کی پوری کوشش ہے کے کسی طرح الیکشن نا ہو
نون لیگ کی پوری کوشش ہے کے کسی طرح الیکشن نا ہوں۔ چاہے اس کے لئے آئین کا بوری بسترا ہی گول کرنا پڑے۔ اپنی 16
اشتعال انگیز ٹویٹ کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور
اشتعال انگیز ٹویٹ کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کے معاملے میں پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں نہ رک سکیں
پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں نہ رک سکیں، ارباب شیرعلی پر بجلی چوری کا مقدمہ درج پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی