پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گا، پرویز الٰہی
Published 05:53 PM Oct 14 2023
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔نیوز ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا اور جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں، مجھے کوئی مشکل نہیں، ٹھیک ہوں خدا کا شکر ہے، جیل میں جیل والا کھانا دیا جا رہا ہے جس سے فوڈ پوائزنگ ہو گئی ہے ، جیل والے سہولیات کے حوالے سے کسی عدالت کا حکم نہیں مان رہے، جیل میں مجھے ذاتی معالج سے علاج کی بھی سہولت نہیں دی جا رہی، سیل کے سامنے والی دیوار کو بھی تاحال نہیں ہٹایا گیا، جیل میں اخبار اور ٹیلی ویژن کی سہولت نہیں دی جا رہی ، جج صاحب نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کا دورہ کیا لیکن میرے سیل کا دورہ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی ، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سابق وزیراعلی پنجاب کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا، پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے ، ڈیو ٹی جج نے استفسار کیا کہ کیا پرویزالٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہوگیا ہے؟ عدالتی عملے نے بتایا سابق وزیراعلی کے صر ف جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرنی ہے جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز الٰہی کی حد تک چالان آگیا ہے، نوٹس بھی ہوگیا ہے،جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس میں کہا کہ شریک ملزمان کےساتھ ہی پرویزالٰہی کی بھی اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،وکیل صفائی عبدالرازق ایڈووکیٹ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا 24اکتوبر سے لمبی تاریخ رکھ دیں، پرویز الٰہی کی لاہور کی عدالت میں بھی پیشی ہے،عدالت نے ریمارکس میں کہا شریک ملزمان کےساتھ ہی پرویزالٰہی کی تاریخ رکھ دی ہے، بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی کے جوڈ یشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی،کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز الٰہی نے کہا سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر( ن) لیگ کو بڑی امید تھی، سپریم کورٹ کا اکثریت کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے کے بعد دیکھتے ہیں کہ نواز شریف کیا بیانیہ بناتے ہیں، جہانگیر ترین اور نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تو رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن بے معنی ہوگا، سائفر کیس کوئی بڑی بات نہیں ، چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سرخرو ہونگے، صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا سنا ہے آپ کےساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے، کیا ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاو یز مانگی گئی ہیں، اس پر پرویز الہی نے انکار کیا کہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
ملک میں عام انتخابات8فروری2024 کو ہوں گے
صدر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر اتفاق ہوگیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
غاصب صیہونی حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ آیت اللہ خامنائی
صیہونی حکومت کا مسئلہ ایک اور مسئلہ ہے۔ یہ بھی اس خطے کے مسائل میں سے ایک ہے۔ ہم پہلے ہی امریکہ کے بارے میں
جنوبی افریقہ کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
دھرم شالا،بھارت(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری،ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں سائوتھ افریقہ نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت
وزارت داخلہ نے عمران خان کی پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دےدیا
وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ اسلام