پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال


Published 09:06 PM Oct 26 2023


پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ملکی سیاسی صورت حال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف اور جنید اکبر شامل تھے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان کی اسحاق ڈار، آصف علی زرداری اور محمد علی درانی سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کا وفد جے یو آئی قیادت سے ملا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سب کی مرضی اس ملاقات میں شامل تھی، آج ہم فاتحہ خوانی کے لیے آئے تھے اور یہ ہمارے کلچرکا حصہ ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر کبھی غم خوشی ہو تو ایک دوسرے کا غم بانٹنا ہمارے کلچر کا حصہ ہے، آج کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔