پی ٹی آئی لیڈرز کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری


Published 12:35 AM Sep 28 2023


سابق وزیر مملکت و صدر جنوبی پنجاب فرخ حبیب کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ان جبری گمشدگیوں کی شیدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی گمشدگیاں پچھلے 16ماہ سےجاری ہیں اور دوسری طرف قانون کو معطل کردیا گیا ہے۔ عمران خان سے جڑے لوگوں کے کاروبار بند کروا دیئے گئے ہیں اور ان کے گھروں کی چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ، جن لوگوں کو نامعلوم افراد اغواء کرتے ہیں ان کو زبردستی پریس کانفرنس کے لئے مجبور کیا جاتاہے کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کریں، لیکن یہ سوچ اور یہ بیانیہ چلنے والا نہیں اب عوام کے دلوں میں عمران خان کا نظریہ گھر چکا ہے اور الیکشن میں پاکستانی غیور عوام اس کا بھرپور جواب دے گی۔ کیا جب حلقہ بندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے تو پی ٹی آئی کے لیڈرز کو اغواء کرکے یہ لیول پلینگ فیلڈ کی وعدہ کو وفا کرنے جارہے ہیں، کیا الیکشن کمشن ملک میں الیکشن کی بجائے من پسند افراد کی منتخب لسٹ جاری کر ے گا ملک میں اس وقت کوئی قانون نہیں ، یہی وہ سوال ہیں جن کا جواب پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے جو ملک کی واحد پاپولر وفاقی جماعت ہے اور اس کے سربراہ ملک میں واحد پاپولر لیڈر ہیں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو فوری ان جبری گمشدگیوں کا نوٹس لینا چاہیےاور ان قانون کی اس پامالی کو فل سٹاپ لگائیں