سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بڑا بیان سامنے آگیا


Published 11:24 AM Oct 10 2023


ریاض(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں بڑھتی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران گفتگو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی اور علاقائی فریقین کے ساتھ رابطے کر کے کشیدگی روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔