فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع
Published 03:08 PM Oct 22 2023
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سانحہ 9 مئی سے متعلق فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہوگیا اور وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو اس سلسلے آگاہ کردیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو متفرق درخواست میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آگاہ کیاگیا ہے۔ وفاقی حکومت کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکم نامےکی روشنی میں عدالت کو ٹرائلزکے آغاز سے مطلع کیا جارہا ہے، فوجی تحویل میں لیے گئے افراد کوپاکستان آرمی ایکٹ 1952 اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، گرفتار افراد جی ایچ کیو راولپنڈی اور کورکمانڈر ہاؤس لاہورپر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد پی اے ایف بیس میانوالی، آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد پرحملے میں بھی ملوث ہیں۔ درخواست کے مطابق گرفتار افراد حمزہ کیمپ، بنوں کیمپ اورگوجرانوالہ کیمپ پرحملے میں ملوث ہونے پرتحویل میں ہیں۔ وفاقی حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افرادگرفتار کیے گئے اور ان افراد کے انصاف کے حق کیلئے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیاگیا جب کہ زیر حراست افراد کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل کیا جارہا ہے۔متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے دوران قصور وار ثابت نہ ہونے والا بری ہوجائے گا اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔ درخواست میں بتایا گیا ہےکہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے بعد جو قصور وار ثابت ہوگا اسے معمولی سزائیں ہوں گی، 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث جو افراد جرم کے مطابق قید کاٹ چکے انہیں رہا کردیاجائےگا جب کہ فوجی ٹرائل کے بعد قانون کے مطابق سزاؤں کے خلاف سزا یافتہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکیں گے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان
ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان کراچی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا
انشاء اللہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ سے اسی مقام سے آغاز ہوگا جہاں
انشاء اللہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ سے اسی مقام سے آغاز ہوگا جہاں چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، حقیقی
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) احتساب عدالت نے 190 ملین
نواز شریف کی ضمانت ، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا ردعمل
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ ، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان تحریک انصاف