فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا
Published 10:57 PM Oct 23 2023
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے کی، بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل تھے۔ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پرکالعدم قرار دیا ہے تاہم آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سے متصادم 4 ججز نے قرار دیا ہے جب کہ جسٹس یحیٰی نے اس پر اپنی رائے محفوظ رکھی۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔عتزاز احسن نے کہا کہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ، فیصلہ سارے نظام کو مستحکم کرے گا ،9 اور 10 مئی کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتے۔ دوسری جانب ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی سزا کو ختم ہونا چاہیے،اگر الزام ہے تو کیس عام عدالت میں چلنا چاہیے۔اس کے علاوہ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، فیصلہ اپیل میں بھی برقرار رہے گا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
ملالہ یوسف کو شاید فلسطین پر ظلم نظر نہیں آیا؟
نیویارک(پی اپ ڈیٹس) لبنانی نژاد امریکی ماڈل میا خلیفہ کی طرف سے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف
بزدل بھگوڑے کی لندن پلان کے تحت عدالتی پناہ میں وطن واپسی پر پاکستان تحریک
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے،رجیم
صدر عارف علوی کی ملاقات
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی سے ترجمان پاکستان تحریک انصاف روف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی کی اہم ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال
بھارت کی انگلینڈ کیخلاف 100 رنز سے کامیابی، انگلش ٹیم کو پانچویں شکست
لکھنو(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)بھارت کی انگلینڈ کیخلاف 100 رنز سے کامیابی، انگلش ٹیم کو پانچویں شکست آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں