بھارت کی انگلینڈ کیخلاف 100 رنز سے کامیابی، انگلش ٹیم کو پانچویں شکست


Published 09:07 PM Oct 29 2023


لکھنو(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)بھارت کی انگلینڈ کیخلاف 100 رنز سے کامیابی، انگلش ٹیم کو پانچویں شکست آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بہت آسان کرلیا۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشن امپاسبل ہوگیا، انگلینڈ کی 6 میچز میں یہ پانچویں ہار ہے۔ لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنائے، کپتان روہت شرما 87 رن بنا کر نمایاں رہے۔ 230 رن کے تعاقب میں انگلینڈکی ٹیم 34.5اوور میں129رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق سپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ٹیم نے بنی گالہ

07:45 PM Nov 03 2023

اسرائیلی حکومت کا پینٹاگون سے آئرن ڈوم میزائل، انٹرسیپٹرزاورگائیڈڈ ہتھیاروں کا مطالبہ

امریکہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسرائیل حماس کے حملے کے بعد آئرن ڈوم میزائل، امریکی گائیڈڈ ہتھیاروں کی تلاش میں ہے۔اسرائیلی حکومت نے پینٹاگون سے آئرن

08:06 PM Oct 11 2023

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی، فیصلہ نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی

10:54 PM Oct 23 2023

انڈیا میں امریکن سفیر کا بھارت سرکار سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس، ویب ڈیسک)ہندوستان میںامریکن سفیر ایرک گارسیٹی نے مبینہ طور پر خبردار کیا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ نئی دہلی

04:32 PM Oct 06 2023