غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن کا دعوت نامہ جاری
Published 04:55 PM Oct 25 2023
غیرملکی مبصرین کو کونسی شرائط پوری کرنا ہوں گی؟ الیکشن کمیشن کا دعوت نامہ جاری اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران جائزے کے لیے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کیلئے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلئے اوپن ڈور پالیسی ہے تاہم غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کرانا لازمی ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کیلئے وزارت خارجہ کے”پاکستان آن لائن پورٹل پرکوائف جمع کرائیں جبکہ ایکرڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کرائیں گے، غیر ملکی مبصرین رپورٹ میں انتخابی عمل مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اگلے برس جنوری کے تیسرے ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں
23لاکھ فلسطینی انسانیت کے منتظر
23لاکھ فلسطینی انسانیت کے منتظر غزہ (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔اسپیشل رپورٹ خان یونس)7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 7,326 فلسطینی ہلاک ہو
پاکستان تحریک انصاف اکلوتی وفاقی جماعت
پاکستان تحریک انصاف اکلوتی وفاقی جماعت نوشہرہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق ایم این اے پیپلزپارٹی میاں مظفر شاہ، بیرسٹر سرور شاہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل، سابق
پنجاب میں انجکشن سکینڈل پر بڑی پیش رفت
لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم بے نقاب،۔پنجاب میں آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے حساس معاملے پر