23لاکھ فلسطینی انسانیت کے منتظر


Published 10:51 PM Oct 27 2023


23لاکھ فلسطینی انسانیت کے منتظر غزہ (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔اسپیشل رپورٹ خان یونس)7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 7,326 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، 23لاکھ فلسطینی دنیا کے رابطے سے کٹ چکے ہیں اور اس وقت اسرائیل ان 23لاکھ نہتے لوگوں کو خوراک اور علاج معالجے کی بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا گیا اور دنیا خاموش تماشائی بن کر اسرائیل کی طرف دیکھ رہی ہے غزہ پر اسرائیلی بمباری، خاص طور پر انکلیو کے شمال میں، اس کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ انکلیو میں مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی زمینی افواج "آپریشنز کو بڑھا رہی ہیں"۔ الجزیرہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات "اہم مرحلے میں ہیں" اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ صرف چند "مٹھی بھر" امدادی قافلوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دی گئی ہے اور محصور اور بمباری کرنے والے فلسطینیوں کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ "غزہ کا گلا گھونٹاجا رہا ہے۔"