ٹک ٹاک میں 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف


Published 05:10 PM Oct 25 2023


ٹک ٹاک میں 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ٹک ٹاک نے چند سیکنڈ کی ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی تھی۔ درحقیقت اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کی مقبولیت نے دیگر کمپنیوں جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی مختصر ویڈیوز کے فیچر کو اپنانے پر مجبور کر دیا۔ ایک طرف جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔جی ہاں ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیوز کے دورانیے میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ میں 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ کیا گیا تھا۔کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نئے فیچر کی آزمائش مخصوص خطوں کے محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔ تاہم ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا گیا۔ طویل ویڈیوز سے کریٹیرز کو وہ مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو محدود وقت کے باعث زیادہ متاثرکن نہیں ہوتا۔ ویڈیو کے دورانیے میں تبدیلی سے ٹک ٹاک کو یوٹیوب کو ٹکر دینے میں بھی زیادہ مدد ملے گی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے horizontal فل اسکرین موڈ کی آزمائش میں مخصوص خطوں میں کی جا رہی ہے جس سے بھی وہ یوٹیوب جیسی سروس بن جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ 15 منٹ طویل ویڈیوز کا فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

اسد قیصر کو پرویز خٹک نے گرفتار کروایا، شعیب شاہین

اسد قیصر کو پرویز خٹک نے گرفتار کروایا، شعیب شاہین اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے

11:49 PM Nov 05 2023

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ

لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ سپریم

10:57 PM Oct 23 2023

اسرائیل کا حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ خان یونس۔غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)قابض اسرائیلی فورسز نے حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ

11:35 PM Oct 31 2023

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں

07:17 PM Oct 23 2023