فیض آباددھرنہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل
Published 09:28 PM Oct 27 2023
فیض آباد دھرنےکے ذمہ داران کےتعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل ویب ڈیسک (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنےکے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔ اٹارنی جنرل نے فیض آباد دھرنا کیس میں عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنےکے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع اور ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی عمل در آمد رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں، کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور تمام حاصل کردہ شواہد، دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی، کمیٹی تعین کرےگی کہ فیض آباد دھرناکیس میں کس نے احکامات دیے اور مینیج کیا تھا۔پورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کاپہلا اجلاس طے شدہ ٹی او آرز پر 26 اکتوبر کو ہو چکا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کے بعد تجاویز پر مبنی رپورٹ جمع کرائے گی، کمیٹی یکم دسمبر تک رپورٹ وزارت دفاع کو جمع کرائے گی، اگر کمیٹی کو مزید وقت درکار ہو گا تو وزارت دفاع سے رجوع کرےگی۔ اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے فیض آباد دھرناکیس نظرثانی درخواست واپس لینےکی درخواست کی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ حتمی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی
نیودہلی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو102رنز سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ
سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم کی درخواست مسترد، ضمانت کا فیصلہ محفوظ
سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم کی درخواست مسترد، ضمانت کا فیصلہ محفوظ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین
بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر
صرف ایک نقطہ کو اجاگر کرنے کے لیے۔ بجلی کی زیادہ قیمت کا مطلب یہ ہے کہ ایف بی آر غریبوں سے ان کے بجلی
اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ، 8 لاکھ افراد شریک
اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ، 8 لاکھ افراد شریک، مارچ سبوتاژ کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ناکام لندن(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)برطانوی تاریخ