صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔


Published 04:19 PM Oct 10 2023


کراچی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث آج مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔ سونے کی قیمت کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ آج مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار کا ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ دو ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔24 قیراط قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 173،182 روپے ہے،اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158،751 روپے ہے۔