تحریک انصاف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ
Published 09:39 PM Oct 28 2023
تحریک انصاف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ذیلی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ ہفتے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے روابط، ملکی سیاسی صورتحال اور سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے قائدین کے لیول پلیئنگ فیلڈ اور پی ٹی آئی کی انتخابی عمل میں شمولیت کے بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر انتخابات تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے، آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ تحریک انصاف کے مطابق لندن معاہدے کے تحت کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کے منفی اثرات ہوں گے، انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور بلاتاخیر انعقاد کیلئے ہر مثبت کردار کا خیرمقدم کریں گے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
اسد قیصر کی گرفتاری: پشاور ہائیکورٹ کا اینٹی کرپشن کونوٹس جاری، جواب طلب
اسد قیصر کی گرفتاری: پشاور ہائیکورٹ کا اینٹی کرپشن کونوٹس جاری، جواب طلب پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے
چیئرمین پی ٹی آئی کوکوئی عبوری ریلیف نہیں دےسکتے،اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سائفر کیس میںٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد کردیں، ابھی ہم آپ کو کوئی
پی ٹی آئی پشاور کے سابق صدر عرفان سلیم کی گرفتاری کا معاملہ
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف پشاور کے سابق صدر عرفان سلیم کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے حکم دیا گرفتار نہ کیا
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ سپریم