الیکشن کی آمد اور مقبول سیاسی جماعت کا مستقبل؟


Published 11:29 PM Nov 03 2023


الیکشن کی آمد اور مقبول سیاسی جماعت کا مستقبل؟ پاکستان (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ایک مقبول جماعت کےلئے ۹مئی سے توڑ پھوڑ کا عمل پوری قوت سے جاری و ساری ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو گرفتار کیا جاتاہے لیکن ان کو کسی عدالت سے ضمانت مل جاتی ہے تو اسی عدالت کے باہر سے کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے،اور اگر گرفتاری سے تنگ آکر وہ شخصیت کسی ڈیل کا حصہ بنتی ہے اور پریس کانفرنس کرتی ہے تو تمام کیسز کو معاف کردیا جاتا ہے اور سیاست کرنے کی پوری آزادی دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن یہ ساری کاروائی دیکھ رہا ہے اس کے باوجود کسی قسم کا کوئی نوٹس لے ،یہ ایک قسم کی پری پول رگنگ ہے جو مسلسل جاری ہے لیکن کوئی قانونی چارہ جوئی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے ایسی جماعت جو اس وقت سب سے مقبول جماعت ہے اس کے لیڈر کو جس طرح گرفتار کیا جاتا ہے پھر کیسز جس رفتار سے چلائے جارہے ہیں اور فیصلوں میں عجلت سے کام لیا جارہا ہے اس کے پیچھے صرف ایک حکمت عملی ہوسکتی ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ یہ ایک لندن معائدہ ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے اور نواز شریف کو واپس لاکر وزیر اعظم بنانے کی کوشش میں لگے ہیں۔لگ ایسا رہا ہے کہ یہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تو قید رکھیں گے لیکن ساتھ ساتھ ایسی کئی پٹیشن پینڈنگ ہیں ان کے ذریعے اس مقبول جماعت کو بین کردیا جائے اور بیلٹ پیپر سے بلے کے نشان کو غائب کردیا جائے اگر یہ سارے مراحل ایسے ہی وقوع پذیر ہوتے ہیں اور الیکشن ہوتے ہیں تو کون ان الیکشنز کی مانے گابرحال یہ سلسلے جاری ہے لوگوں کو پارٹی سے توڑا جارہا ہے