عوام کوشعو ر دینا عمران خان کا سب سے بڑا جرم ہے


Published 11:58 PM Nov 06 2023


عوام کوشعو ر دینا عمران خان کا سب سے بڑا جرم ہے لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )یہ عمران خان ہیں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سب سے مقبول پارٹی کے سربراہ اور آج 93 دن سے جیل میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے عظیم لیڈر ویسے تو ان کی جرائم کی لاتعداد فہرست ورلڈ کپ جتوانے سے لے کر شوکت خانم جیسے شاندار ہسپتالکا قیام ،بطور وزیراعظم پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کیخلاف شاندار مؤقف پاکستان میں غریب عوام کی خوشحالی کے لیے صحت کارڈ سے لے کر پناہ گاہوں تک کا قیام،نئے ڈیمز کی تعمیر بلین ٹری سونامی جیسا عظیم انسان دوست منصوبہ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم جیسے شاندار کارناموں تک پھیلی ہوئی ہے "لیکن" ان کا سب سے بڑا جرم "شعور"ہے جس نے اس مٹی کے کروڑوں باسیوں کو سوچنے ہر مجبور کردیا کہ کیا واقعی وہ حقیقی طور پر آزاد ہیں؟اور پھر اس جدوجہد نے نظام کی ان کھوکھلی جڑوں سے پردہ ہٹایا کہ آنکھیں چندھیا گئیں اور یہ اس کروڑوں انسانوں کی واحد امید کا سب سے سنگین جرم ٹھہرا اور اسے ضمیر کا قیدی بنادیا گیا تو ہمارا سوال ہے! کیا شعور دینا غداری ہے؟ کیا نظام کی خامیوں کو سربازار ظاہر کرنا جرم ہے؟ ہرگز نہیں اور یہی یقین کروڑوں پاکستانیوں کو ہے اور اسی لیے وہ آج بھی اس واحد امید کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔