غزہ کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے لگے ، الشفااسپتال میں لاشیں ہی لاشیں


Published 12:05 AM Nov 14 2023


غزہ کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے لگے ، الشفااسپتال میں لاشیں ہی لاشیں غزہ (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فلسطین میں علاج نہ ہونے پر غزہ کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے لگے، الشفااسپتال میں لاشیں ہی لاشیں ہیں اور تدفین نہ ہونےکی وجہ سے لاشیں خراب ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اہلِ غزہ پر صیہونی فوج کا ظلم جاری ہے اور دن رات اسرائیل کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں، مسلسل بمباری کے نتیجے میں آٹھ ہزار بچوں سمیت گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اڑتیس روز سے جاری ہے، کوئی پناہ گاہ محفوط نہیں رہے، پانی خوراک اور ایندھن سب کچھ ختم ہوگیا اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ غزہ کے دوسرے بڑے اسپتال میں بھی کام بند ہوگیا ہے ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق الشفا اورالقدس اسپتالوں میں نئے مریضوں کا داخلہ اورکام بند کردیا ہے۔ غزہ کے اسپتالوں میں شدید زخمی بغیر علاج دم توڑنے لگے ہیں اور اسپتال مردہ خانوں مین تبدیل ہو رہے ہیں، غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں لاشیں ہی لاشیں ہیں ، تدفین نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں رکھی لاشیں خراب ہونے لگیں۔ بجلی، ایندھن، طبی سامان نہ ہونے کے سببب ابتدائی طبی امداد سے زیادہ دینا ناممکن ہوگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے مریض آنکھوں کے سامنے مر رہے ہیں اوروہ کچھ کرنے سے قاصرہیں، بجلی، ایندھن، طبی سامان نہ ہونے کے سببب ابتدائی طبی امداد سے زیادہ دینا ناممکن ہوگیا ہے۔ ۔لشفا اور القدس اسپتالوں کے بعد ایندھن ختم ہونے سے کمال عدوان اسپتال نے بھی کام بند کر دیا ہے ، ڈبلیوایچ اوکے ڈائریکٹرکا کہنا ہےغزہ کےاسپتال مقتل بن گئےہیں، دنیا کوخاموش نہیں رہنا چاہیے۔