ناقابل شکست بھارت نے نیدرلینڈزکو بھی باآسانی زیر کرلیا
Published 10:01 PM Nov 12 2023
ناقابل شکست بھارت نے نیدرلینڈزکو بھی باآسانی زیر کرلیا بنگلورو(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)بھارت نے آئی سی سی ورلڈکپ میں لیگ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بھی ناقابل شکست رہتے ہوئے نیدرلینڈز کو باآسانی زیر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔ میزباب کی جانب سے دیے گئے 411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم اڑتالیس ویں اوور میں 250 رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندامانورو نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے جب کہ سائے برینڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا، محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر410 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ شریاس آئیرنے شاندارسنچری اسکور کرتے ہوئے 128 رنز کی اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور انھوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 62 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ کپتان روہت شرما61 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ اوپنر شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 51، 51 رنز اپنے نام کے آگے درج کروائے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اس نے اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
راولپنڈی سے سابق ایم پی اے ساجد محمودکا پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان
راولپنڈی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)راولپنڈی سے سابق ایم پی اے ساجد محمودکا پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
کیا عمران خان کو لوگوں کے دلوں سے نکالا جاسکے گا؟
لاہور (عثمان ڈار کے انٹرویو پر امتیاز گل کا تجزیہ)ریاست جب فیصلہ کرلے کہ انہوں نے خاص سوچ کر نہیں چھوڑنااس سوچ کے ماننے والوں
حماس کو ایسے ختم کرنےکا ارادہ ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا:
حماس کو ایسے ختم کرنےکا ارادہ ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا: اسرائیل تل ابیب(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن
عمران خان کی مقبولیت کا کوئی مقابلہ ہی
دیہی علاقہ ہو یا شہری عمران خان کی مقبولیت کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔ جن علاقوں میں میڈیا کی رسائی کم ہے وہاں دھاندلی