سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی
Published 12:14 AM Nov 14 2023
سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مطالبہ کیا ہےکہ سپریم کورٹ پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی کارروائی کا از خود نوٹس لے اور تمام جماعتوں کے لیے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے 8 فروری کا تعین کرچکا ہے، آلودگیوں اور آلائشوں سے پاک انتخابات بنیادی آئینی و جمہوری تقاضہ ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف ظلم و انتقام جاری ہے، ووٹ کی حرمت پامال کی گئی تو مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا، سپریم کورٹ پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی کارروائی کا از خود نوٹس لے، سپریم کورٹ تمام جماعتوں کے لیے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے۔ اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے تعین پر بھی غور کیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، انتخابات پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، الیکشن کمیشن فی الفور ”بلّے“ کے انتخابی نشان کا بنیادی حق دے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
چنئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو
چنئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے
سپریم کورٹ کا بڑا حکم ، اسد قیصر کو ضمانت منسوخی کیس میں نوٹس جاری
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ حکومت کی اپیلیں سماعت کےلئے منظور کرلیں، سپریم کورٹ کا ملزمان کو کسی بھی مقدمے میں
چیئرمین عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک اور ظلم و
چیئرمین عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک اور ظلم و بربریت کے حوالے سے ٹویٹ۔ #اعظم_سواتی_کو_انصاف_دو
بشریٰ بی بی کا عمران خان کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کےلئے اسلام آباد ہائی
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس،پی ٹی آئی کیسز) چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کےلئے بشریٰ بی بی نے اسلام