بشریٰ بی بی کا عمران خان کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع


Published 01:33 PM Oct 02 2023


اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس،پی ٹی آئی کیسز) چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کےلئے بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کےلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔شوہرکے ساتھ جیل میںغیر انسانی سلوک آرٹیکل9اور14کی خلاف ورزی ہے۔جیل میںسہولتوںکی فراہمی سےمتعلق عدالتی حکم پر عمل کروایا جائے ، استدعا