بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا


Published 09:47 PM Nov 16 2023


بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے علیحدگی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں نکتہ اعتراض پیش کیا کہ ہمارے جتنے بھی کیسزہیں آپ کے روبرو مقرر ہوئے، ان میں ایک طرح کے فیصلے آ رہے ہیں، اس لیے استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بنچ میں ہیں، انھیں کسی اور بنچ کو منتقل کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں پہلے کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں ،ایسے نہ کریں، اور پھر کہا کہ چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔