یہ زہر کےذریعے مجھے ماردیں گے، عمران خان
Published 12:21 AM Oct 28 2023
جب بھی انتخابات کا موقع آئے اس کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے، عمران کی ہدایت اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اہلخانہ کے ذریعے 24 اکتوبرکو بیان جاری کیا ہے۔ عمران کان کا کہنا تھاکہ گزشتہ چند روز کے دوران اپنی آنکھوں سےقانون کوایک مذاق بنتے دیکھا، جوہو رہا ہے وہ لندن منصوبے کا شاخسانہ نہیں بلکہ ’لندن معاہدے‘ کا نتیجہ ہے، یہ ایک بزدل، بھگوڑے،کرپٹ مجرم اور اسکےسہولت کاروں کے درمیان طےپایا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہم دیکھ رہےہیں وہ ہمارے نظامِ انصاف کا مکمل انہدام اورتباہی ہے، میرےخلاف مقدمات مکمل طور پرجعلی، من گھڑت اور سیاسی اہداف کے تحت قائم کیے گئے ہیں، یہ مقدمات اس لیے بنائے گئے تاکہ مجھےانتخابات کے بعد تک جیل میں رکھ سکیں۔ان کا کہنا تھاکہ قوم میں بڑھتا شعور اور بند کمروں میں تیارکی جانے والی سازشوں کیخلاف مزاحمت انہیں خوفزدہ کرتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ فی الوقت جسمانی لحاظ سے میں ٹھیک ٹھاک ہوں، اگر میرے جسم پر کسی قسم کاضُعف یا کمزوری طاری ہوتی تو مجھے احساس ہوجاتا، یہ پہلے ہی دو مرتبہ میری جان لینے کی کوشش کرچکے ہیں، میں اپنا ملک چھوڑ کر جانے پر کبھی آمادہ نہیں ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے یہ جیل میں میری جان لینے کی ایک اورکوشش کریں، یہ کوشش مجھےآہستہ آہستہ زہر دینے کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے، ہماری جدوجہد اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہی ہے، آپ کو اپنے حقوق اور اپنے ملک کی آزادی کی لڑائی خود سے لڑنی پڑے گی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ وکلا اور تنظیمی ذمہ داران کو ہدایات بھجوادی ہیں ملک بھر میں کنونشنز منعقد کیے جائیں، جب بھی انتخابات کا موقع آئے اس کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
حماس رہنما کا "تل ابیب" کو دوٹوک پیغام
غزہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) غزہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو جہنم کے دروانے کھول دیں گے،ابوعبیدہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بڑا بیان سامنے آگیا
ریاض(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول
عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا؟
سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد میں خفیہ ایجنسی کے دفاتر پر حملے کی 9 مئی کو درج کی گئی ایف آئی
نیوزی لینڈ نے99رنز سے میچ جیت لیا
حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 323 رنز کا ٹارگٹ نیدرلینڈز کو دے دیا ، جواب