ورلڈ کپ دہشت گردوں کے نشانے پر ؟


Published 04:39 PM Oct 07 2023


ممبئی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور کرکٹ سٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق بھارتی پولیس کو نریندرا مودی اور احمد آباد سٹیڈیم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی جو ای میل کے ذریعے دی گئی۔ دہشت گرد گروپ نے 500 کروڑ روپے دینے اور گینگسٹر روی بشنوئی کی رہائی کا مطالبہ کیا اور دوسری صورت میں دھمکی پر عمل درآمد کا کہہ دیا۔ دہشت گرد گروپ کی ای میل میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم پر حملے کیلئے کارندے تعینات کر دیئے ہیں۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات کر رہے ہیں،دہشت گرد گروہ کی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ہمیں بھجوا دی ہے۔سکیورٹی اداروں نے دھمکی کے بعد وزیراعظم مودی اور کرکٹ سٹیڈیم کی نگرانی سخت کر دی