عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا؟


Published 12:25 AM Oct 19 2023


سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد میں خفیہ ایجنسی کے دفاتر پر حملے کی 9 مئی کو درج کی گئی ایف آئی آر میں چیئرمین عمران خان کو باضابطہ طور پر ملوث کیا گیا ہے۔ حکام جلد ہی آرمی ایکٹ 1952 کے تحت قائم ملٹری ٹریبونل کے سامنے مقدمے کی سماعت کے لیے ان کی تحویل کو فوجی حکام کو منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ خان صاحب کو 9 مئی کو فیصل آباد میں درج مزید تین مقدمات میں بھی ملوث کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر فیصل آباد کا دورہ کیا اور انہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد نے کیسز میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ