صیہونی فوج کی غزہ میں داخلےکی کوشش ناکام، القسام بریگیڈز نے ٹینک تباہ کردی
Published 10:07 PM Oct 22 2023
صیہونی فوج کی غزہ میں داخلےکی کوشش ناکام، القسام بریگیڈز نے ٹینک تباہ کردی کراچی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی حملے کو پسپا کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان خان یونس کے سرحدی علاقے میں زمینی جھڑپ ہوئی ہے۔ القسام بریگیڈز کے مطابق جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک کو تباہ کردیا گیا، جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑیوں کے بغیر پیچھےہٹنا پڑا اور صیہونی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر اسرائیلی حدود میں واپس بھاگ گئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونےکی کوشش ناکام ہوگئی، اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑھ کی مرمت کے لیے جانا چاہتی تھی کہ اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا اور اسرائیلی فوج فائرنگ کی زد میں آکر ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی غزہ کی سرحد کے قریب اپنے ایک ٹینک کی تباہی کا اقرار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے 16 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے دوہفتوں کے دوران غزہ کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے، شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں، جب کہ زخمی 16 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل نے 24 فلسطینی اسپتالوں کو خالی کرنےکی وارننگ بھی دی ہے، فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کے اسپتالوں کو خالی کرنےکی اسرائیلی وارننگ کو مریضوں کے لیے سزائے موت جیسا قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں بحفاظت کہیں اور منتقل نہیں کرسکتے۔ غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔ صیہونی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا جس میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
مردان: پولیس کا پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر چھاپا
مردان (786نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر چھاپہ مارا تاہم اس دوران وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق
روپوش مطلوب شخصیت کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (پی ٹی اپ ڈیٹس )فرخ حبیب صاحب پر تو بہت ایف آئی آرز ہیں، کافی عرصے سے روپوش تھے، پولیس ڈھونڈ رہی تھی،
پرویز الہٰی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی: پرویز الہٰی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ضلع کچہری لاہور میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں
خسارے کے شکارقومی اداروں کی نجکاری کو تیز کیا جائے۔نگران وزیر اعظم
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نگران وزیر اعظم پاکستان سے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی ملاقات، نگران وزیر نے خسارے کا شکار اداروں