پرویز الہٰی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد


Published 07:45 PM Oct 30 2023


بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی: پرویز الہٰی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ضلع کچہری لاہور میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے پرویزالہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت سے اینٹی کرپشن نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق کامونکی میں 26 نومبر، قصور میں 3 دسمبر اور لیہ میں 17 دسمبر کو آئی پی پی کے کنونشن منعقد ہوں گے، استحکام پاکستان پارٹی کا کامونکی کا کنونشن رانا نذیر احمد کی سربراہی میں ہوگا اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، خانیوال کی طرح باقی اضلاع میں بھی کامیابی ملے گی۔