نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں انہیں جیل حکام کے سامنے سرینڈر کرنا چاہیے تھا
Published 12:56 PM Oct 25 2023
نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں انہیں جیل حکام کے سامنے سرینڈر کرنا چاہیے تھا: پی ٹی آئی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جب تک سزائیں معطل نہ ہوں، نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں، جسے جیل حکام کے سامنے سرینڈر کرنا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ ایک شخص جوعدالت کے سامنے پیش ہو گیا تو وہ اشتہاری کیسے ہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گے، یہ نہیں لکھا کہ وہ جیل حکام کے سامنے سرینڈر کریں گے۔ خیال رہے کہ نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا، جس پر عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دیے۔ ادھرپنجاب کی نگران حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کردی۔ نگران پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے نواز شریف کی سزا معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔ عامر میرکے مطابق نگران کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی ہے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
پاکستان کا ورلڈ کپ سفر ختم شد
پاکستان کا ورلڈ کپ سفر ختم شد چنئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے
قوم جان لے کہ وزیراعظم کوقرآن پاک کے حوالے سے بلایا گیاتھا لیکن وہ نہیں
لاہور(786نیوز)قرآن پاک ترجمے میں تحریف کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں سماعت،یہ قرآن پاک کا معاملہ ہے اور پیش
خسارے کے شکارقومی اداروں کی نجکاری کو تیز کیا جائے۔نگران وزیر اعظم
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نگران وزیر اعظم پاکستان سے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی ملاقات، نگران وزیر نے خسارے کا شکار اداروں
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ سپریم