سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
Published 07:35 PM Oct 26 2023
سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر پی ٹی آئی کا ردعمل پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا انفلونسرز پراجیکٹ پر اٹھنے والے سوالات کا سابق وزیراعلی محمود خان بہتر جواب دے سکتے ہیں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر ردعمل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سوشل میڈیا انفلونسرز بھرتی کے حوالے سے خبروں کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس ایشو پر ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا انفلونسر تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ حکومت خیبر پختونخوا کیلئے کام کرتے تھے۔ انفلونسر سوشل میڈیا پر حکومت خیبرپختونخوا کی اچھی کارکردگی کی تشہیر کرتے تھے۔ ان سوشل میڈیا انفلونسرز کو سرکاری قواعد و ضوابط پورے کرنے اور اشتہار کے بعد بھرتی کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا انفلونسر پروفیشنل نوجوان تھے ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مخالفین اس پر سیاسی بیان بازی کی بجائے ایف آئی اے یا دیگر اداروں سے اس منصوبے کی تحقیقات کروالیں۔ ڈیڑھ سال میں ملک کا بیڑہ غرق کرنے والی پی ڈی ایم آج اپنی نالائقی چھپانے کیلئے پی ٹی آئی کو پھر سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مذکورہ سکیم کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے جبکہ ان سوشل میڈیا انفلونسرز کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ان انفلونسر نے کوئی ریاست مخالف مہم چلائی ہو۔ گزشتہ دور میں شہباز شریف نے اپنی حکومت میں 10 ارب روپے اپنی میڈیا تشہیر پر لگائے جبکہ نواز شریف کے دور حکومت میں مریم نواز وزیراعظم ہاؤس سے میڈیا سیل چلایا کرتی تھیں جس میں مخالفین کی تذلیل اور اداروں کیخلاف مہم شامل تھی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین کے لیڈر محمود خان اس وقت وزیراعلی تھے۔ پی ٹی آئی کی بجائے وہ سوشل میڈیا انفلونسرز پراجیکٹ کا جواب دیں تو بہتر ہوگا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
سرگودھا میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے خالاف بھرپور احتجاج۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان پہ قاتلانہ حملے کے بعد سینیر نائب صدر و امیدوار پی پی 76 سٹی سرگودھا میاں
نسیم شاہ کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا؟
نسیم شاہ جو سٹار باولر ہے اور اپنی بھرپور فارم میں تھا لیکن اس کو ٹیم سے یہ کہہ کر ڈراپ کردیا گیا ہے کہ
ویرات کوہلی ایک بار پھر مرد بحران ثابت
کوہلی ایک بار پھر مرد بحران ثابت، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی دھرم شالا(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون
دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی حماس کی حمایت سے دستبردار نہیں کراسکتے: حزب
دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی حماس کی حمایت سے دستبردار نہیں کراسکتے: حزب اللہ لبنان(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)حزب اللہ نے واضح کیا ہے