یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان
Published 08:52 PM Oct 29 2023
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی یکم نومبر سے سستا ہو گا اور اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔ سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے رہے کہ 16 اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل بھی 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔ نوٹ یہ خبر آج 29 اکتوبر 2023 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
انڈیا میں امریکن سفیر کا بھارت سرکار سے بڑا مطالبہ
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس، ویب ڈیسک)ہندوستان میںامریکن سفیر ایرک گارسیٹی نے مبینہ طور پر خبردار کیا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ نئی دہلی
انشاء اللہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ سے اسی مقام سے آغاز ہوگا جہاں
انشاء اللہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ سے اسی مقام سے آغاز ہوگا جہاں چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، حقیقی
23لاکھ فلسطینی انسانیت کے منتظر
23لاکھ فلسطینی انسانیت کے منتظر غزہ (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔اسپیشل رپورٹ خان یونس)7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 7,326 فلسطینی ہلاک ہو
جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں مظاہرہ
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں مظاہرہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ