پی ٹی آئی کا مطالبہ
Published 10:26 PM Nov 02 2023
سکندر سلطان نے راجہ دستور وجمہوریت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نوّے روز کی دستوری مدّت میں انتخابات کے انعقاد کے معاملے کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت پاکستان تحریک انصاف نے دستور سے مجرمانہ انحراف پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے کڑے محاسبے کا مطالبہ کردیا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے صدرِمملکت کی آئینی منصب کی حرمت پامال کرنے اور دستور و جمہوریت کیخلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر صدر اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ آئین سے مجرمانہ انحراف کی راہ پر گامزن چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ کیلئے صدرِمملکت سے مشاورت کے عدالتِ عظمیٰ کے حکم کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم سکندر سلطان راجہ کو صدرِ مملکت کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کا پابند بنایا جانا کافی نہیں، سکندر سلطان راجہ نے ایک آئینی عہدے پر بیٹھ کر بار بار دستور پر نافرمانی کی تلوار چلانے اور دستور کے واضح حکم کے باوجود سربراہِ ریاست سے تصادم جیسے جرائم کا ارتکاب کیا، گزشتہ 18 ماہ کے دوران سکندر سلطان راجہ نے کم از کم چار مرتبہ آئین کی پامالی جیسا سنگین جرم کیا، بطور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی ہر موقع پر مخالفت کی اور الیکشن کمیشن کو دستور شکنی کا کلیدی آلہ بنایا، سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے بعد 125 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات سے مجرمانہ گریز کرکے ان حلقوں کے کروڑوں عوام کو نمائندگی جیسے بنیادی آئینی و جمہوری حق سے محروم کیا، سکندر سلطان راجہ نے کمیشن کے اراکین کو ساتھ ملاکر پنجاب میں نوّے روز میں عام انتخابات کے حوالے سے دستور کو پامال اور پوری ڈھٹائی سے عدالتِ عظمیٰ کے حکم کو پیروں تلے روندا، سکندر سلطان راجہ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر بھی آئین سے مجرمانہ انحراف کیا، میڈیا، سول سوسائٹی، آئینی و قانونی ماہرین اور سیاسی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے توجّہ دلانے کے باوجود سکندر سلطان راجہ نے قومی انتخابات کے معاملے پر بھی جان بوجھ کر دستور سے انحراف کیا، صدرِمملکت نے دستور کے حکم کی روشنی میں سکندر سلطان راجہ کو عام انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کیلئے ملاقات کی دعوت دی تو اس مجرم نے نہایت ڈھٹائی، بےشرمی اور حقارت سے صدر کی آئینی دعوت کو ٹھکرایا، سپریم کورٹ کے آج کے حکمنامے نے چیف الیکشن کمشنر کے مجرمانہ کردار پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے، آئین و قانون سے مجرمانہ انحراف کے مرتکب اور صدرِمملکت کی توہین کرنے والے مجرم کو مشاورت کیلئے صدرِمملکت کے پاس بھیجنا کافی نہیں، سکندر سلطان راجہ متعدد بار آئین کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کی بنا پر وہ ریاست کے مجرم ہیں اور عوام کے مجرم ہیں، بار بار آئین کو پامال کرنے اور جمہوریت کیخلاف مجرمانہ روش اختیار کرنے والے سکندر سلطان راجہ اور اس کے ساتھیوں کا دستور کی روشنی میں محاسبہ آئین کی حرمت کی بحالی کیلئے لازم ہے، عدالتِ عظمیٰ عام انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کے ساتھ ملک میں آئین کو خلاف ورزی و انحراف سے بچانے کیلئے دستور شکنی کے مرتکب سکندر سلطان راجہ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف کڑی کارروائی کا بھی حکم صادر کرے، آئین شکنی جیسے سنگین جرم پر نرمی ملک میں آئین کو بے توقیر کرنے اور دستور شکنی کا دروازہ کھلا رکھنے کا سبب بنے گا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر چوہدری رمضان خالقِ حقیقی سے جا ملے
انا للہ وانا الیہ راجعون ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سینئیر رہنما چوہدری رمضان صاحب رحلت فرما گئے ہیں-
اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے
معاشی بحران کے دوران پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی میڈیا پر نوازشیں
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)معاشی بحران کے دوران پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی میڈیا پر نوازشیں الیکٹرانک میڈیا کو5ارب سے زاہد، ڈیجیٹل میڈیا
نگران پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) نگران پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی، تفصیلات کےمطابق کریمنل اینڈ پروسیجرل کی سیکشن401 کےتحت