اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Published 09:56 PM Nov 10 2023
اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعجاز چودھری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔غزہ کی صورتحال پر بلائے گئے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ اعجاز چودھری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوا، لہٰذا سینیٹ اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ یہ تو سینیٹ کی صوابدید ہے جس بھی ممبر کو بلائیں، یہ ایوان بالا کا اندرونی معاملہ ہے، لہٰذا عدالت اس میں کوئی ہدایت نہیں دے سکتی، بلانے کی ہدایت دی تو کل کسی بھی ممبر کو نہ بلانے کی ہدایت بھی دینا ہوگی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چودھری پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، شرکت کی اجازت ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے سپیکر نے پروڈکشن جاری کیے تھے، اسی لئے چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دی جائیں کہ وہ پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ جسٹس محسن اختر نے استفسار کیا کہ کیا عدالت چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دے سکتی ہے؟ درخواست گزار سینیٹ کا ممبر ہے سینیٹ نے بلانا ہے کورٹ نے نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل درخواست گزار کے مختلف قوانین اور عدالتی فیصلوں کے حوالوں کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے
سابق لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثر بجلی چوری میں ملوث
لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق ن لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثر بجلی چوری میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف بجلی چوری کی دفعات
پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر چوہدری رمضان خالقِ حقیقی سے جا ملے
انا للہ وانا الیہ راجعون ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سینئیر رہنما چوہدری رمضان صاحب رحلت فرما گئے ہیں-
فلسطین ریلی پر تنقید: برطانوی وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
فلسطین ریلی پر تنقید: برطانوی وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا لندن(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور