پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ


Published 12:38 AM Nov 07 2023


پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا قیدِ ناروا میں عظمت، جرات، بہادری اور استقامت کی بےمثال تاریخ رقم کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف کو خراجِ تحسین چیئرمین تحریک انصاف اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد، مزاحمت، بالغ نظری، الوالعزمی اور استقامت کا استعارہ ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف بغیر کسی قانونی جواز کے محض ریاست کے ننگے انتقام کا نشانہ بنتے ہوئے کم و بیش سو روز سے جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف کے پایۂ استقامت میں لغزش کے کوئی آثار نہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف عمران خان کی جواں ہمّتی، ثابت قدمی اور اپنی قوم کی حقیقی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عزمِ مصمَّم 24 کروڑ پاکستانیوں کیلئے ہمت و حوصلے کا وسیلہ بن رہا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف اپنی چوری، ذاتی مفادات اور گھٹیا سیاست بچانے کیلئے ریاست سےسمجھوتوں کی بھیک مانگنے، معافی ناموں سے منہ کالا کرکے باہر بھاگنے اور این آر اوز کی چھتری لیکر واپس آنے والے بےحمیّت کرداروں کی سیاست کو عوام پیروں تلے روند چکے ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف ریاستی جبروفسطائیت کی کوئی مقدار تحریک انصاف کو آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے سے نہیں روک سکتی، کور کمیٹی تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی نڈر قیادت کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کا ہر قسم کے ریاستی ظلم و جبر کے باوجود قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ہر حلقے میں اپنا امیدوار نامزد کرے گی، کورکمیٹی تحریک انصاف بے گناہ چیئرمین عمران خان انتخاب سے قبل جیل سے رہا ہوکر اس تاریخی انتخاب میں اپنی قوم کی قیادت کریں گے، کورکمیٹی تحریک انصاف ریاست نے اپنی کٹھ پتلیوں کے عبرتناک انجام سے خوفزدہ ہو کر انہیں ماورائے قانون انداز میں قید میں رکھا تو عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے اپنی قوم کی قیادت کریں گے اور عوام کی تائید و حمایت سے ظلم کو اس کے کارندوں سمیت شکستِ فاش سے دوچار کریں گے، کورکمیٹی تحریک انصاف کورکمیٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے قائدین، کارکنان کے خلاف پرتشدد ریاستی کارروائیوں اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کیخلاف غیرقانونی فسطائی اقدامات میں شدت کی شدید مذمت بدترین ریاستی مداخلت، ناہموار انتخابی میدان اور دھاندلی سے کروائے گئے انتخابات کو قوم تسلیم کرے گی نہ دنیا میں اسے کوئی حیثیت حاصل ہوگی، کورکمیٹی تحریک انصاف انتخاب کی تاریخ کے تعیّن کے بعد تحریک انصاف کو انتخاب کی دوڑ سے جبراً باہر کرنے اور اسے لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کرنے کی قابلِ مذمت کوششیں قوم اور دنیا کے سامنے زیادہ نمایاں ہوئی ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف الیکشن کمیشن آف پاکستان دھاندلی کی سیاہی اپنے چہرے پر ملنے سے گریز کرے جبکہ عدالتِ عظمیٰ ریاستی مشینری کے سر پر جھُرلو انتخاب کے سوار بھوت کا نوٹس لے، کورکمیٹی تحریک انصاف کورکمیٹی کی جانب سے پہلے پی ڈی ایم اور اب نگران حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی پر وائیٹ پیپر کے اجراء کی بھی منظوری پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم گزشتہ 20 ماہ کے دوران ملکی معیشت کی ناقابلِ تصوّر تباہی پر باضابطہ وائیٹ پیپر جاری کرے گی وائیٹ پیپر میں نالائقوں، نااہلوں اور مجرموں کے معیشت کے ساتھ سنگین کھلواڑ کی داستان تفصیلات اور اعداد و شمار کے ساتھ قوم کے سامنے رکھی جائے گی