عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا


Published 11:57 PM Nov 14 2023


عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا راولپنڈی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، اپنے بھائی کیلئے کھڑی ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں ہوں یا باہر وہ ٹاپ کے لیڈر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، عدالت جانے کی اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں، اوپن ٹرائل ہوگا تو سارا پاکستان دیکھے گا کہ سائفر میں کیا ہو رہا ہے، پاکستان کے لوگوں کے خلاف سازش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سازش کے بارے میں بتایا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں اور جنہوں نے سازش کی وہ باہر ہیں، سابق وزیر اعظم کو جیل سے نہیں نکالنا، اسی لیے ٹرائل چل رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے انہیں دیکھا، سابق وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ الیکشن تک مجھے جیل سے باہر نہیں نکالیں گے۔