چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم
Published 12:01 AM Nov 15 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) ہائیکورٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل سے روکتے ہوئے تمام ریکارڈ 2دن میں طلب کرلیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دی۔ عدالت نے کہا کہ وہ نوٹیفکیشن ہم دیکھیں گے کہ اس میں کیا لکھا ہے؟ جیل ٹرائل ہوگا تو یہ غیرمعمولی ٹرائل ہوگا۔ اٹارنی جنرل نے کہا یہ غیرمعمولی ٹرائل نہیں صرف جیل ٹرائل ہے۔ جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ یہ ٹرائل اس طرح چلایا جا رہا ہے؟ بادی النظر میں جیل ٹرائل کے تینوں نوٹیفکیشنز ہائیکورٹ کے متعلقہ رولز کے مطابق نہیں ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ لے کر عدالت کے سامنے رکھ دوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانچ گواہ اس وقت بھی جیل میں بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے موجود ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیے کہ بہت سے سوالات ہیں جن کے جوابات دینے کی ضرورت ہے، وفاقی کابینہ نے دو دن پہلے جیل ٹرائل کی منظوری دی، اس کی کیا وجوہات تھیں؟ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ منظوری سے پہلے ہونے والی عدالتی کارروائی کا اسٹیٹس کیا ہوگا؟ ریکارڈ کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج کی تعیناتی ایگزیکٹو نے کی، چیف جسٹس سے رائے لی گئی لیکن یہ پراسیس ایگزیکٹو نے شروع اور مکمل کیا۔ جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت 16 نومبر کو ہوگی۔ عدالت نے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مبنی تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ حکم امتناع نہ دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا بھی مسترد کر دی۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا قیدِ ناروا میں عظمت،
جو نیلسن منڈیلا آیا ہے انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا، پرویز الٰہی
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا، پرویز الٰہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی
کیا عمران خان کو لوگوں کے دلوں سے نکالا جاسکے گا؟
لاہور (عثمان ڈار کے انٹرویو پر امتیاز گل کا تجزیہ)ریاست جب فیصلہ کرلے کہ انہوں نے خاص سوچ کر نہیں چھوڑنااس سوچ کے ماننے والوں
پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر چوہدری رمضان خالقِ حقیقی سے جا ملے
انا للہ وانا الیہ راجعون ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سینئیر رہنما چوہدری رمضان صاحب رحلت فرما گئے ہیں-