سندھ کے لوگوں کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔


Published 12:02 PM Jan 22 2023


سِندھ میں تازہ ترین بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے رپورٹس کے بعد یہ واضح ہو چُکا کہ PPP آزادانہ و شفاف انتخابات میں قطعاً یکسُو نہیں بلکہ یہ ووٹوں کےحصُول کیلئے طاقت بلیک میلنگ پولیس اور پیسےکا بےدریغ استعمال کرتی ہے۔ اب تو یہ بھی ثابت ہو چُکا کہ ECP، مُجرموں کےبرسرِاقتدار گروہ اور اُنکے سرپرستوں نے EVMs کی راہ میں کیُوں روڑے اٹکائے EVMs شفافیت اور نتائج کی فوری دستیابی مُمکن بناتی ہیں جس سے دھاندلی اور نتائج میں ردو بدل کے دروازے بند ہوتے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے وہ نتائج جنہیں بیشتر مقامات پر چند گھنٹوں ہی میں سامنے آ جانا چاہیئے تھا کئی روز کی ناقابلِ فہم تاخیر سے موصُول ہوئے جس سے بڑےپیمانے پر گڑبڑ کے امکانات ہیں۔ اگر ECP، ریاست اور PDM اِسی قسم کے انتخابات چاہتے ہیں تو مُلک کو وہ استحکام جو انتخابات کے صاف شفاف انعقاد سے جُڑا ہے کبھی میسر نہ ہوگا بلکہ اِس قِسم کےدھاندلی زدہ انتخابات احتجاج، پولرائزیشن اور انتشار کی شِدت میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے