انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار
Published 10:12 PM Nov 09 2023
انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)عام انتخابات 2024ے لیے الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزرا، عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلاسکیں گے، ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات ، عدلیہ،نظریہ پاکستان کے خلاف گفتگو، مہم پر بھی پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار رشوت،تحائف یا کسی قسم کا لالچ نہیں دیں گے، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی،جلسے،جلوسوں اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، سرکاری خزانے سے سیاسی و انتخابی مہم چلانا بھی منع ہوگا۔مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت انتظامیہ سے مشروط ہوگی، سرکاری و سائل کے انتخابی مہم میں استعمال پر پابندی ہوگی اور کار ریلیوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فرقہ وارانہ، لسانیت پر مبنی گفتگو اور کسی شہری کے گھر کے سامنے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہوگا جبکہ سرکاری املاک پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لگانے پر پابندی ہوگی۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن
اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےپریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ
آئین اس طرح نہیں چل سکتا۔ اعجاز الاحسن
اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن کے اہم ریمارکس سامنے آگئے،
قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان
ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان کراچی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا
خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے
خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی