تحریک انصاف کے بغیر انتخابات بے معنی ہوں گے۔ترجمان پی ٹی آئی
Published 07:19 PM Oct 28 2023
تحریک انصاف کے بغیر انتخابات بے معنی ہوں گے۔ترجمان پی ٹی آئی اسلام آباد(786نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ’’ایک ذمہ دار شخصیت‘‘ کی جانب سے تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر انتخابات کو تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ذیلی سیاسی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں خصوصاً پیپلز پارٹی کے قائدین کے انتخابات کے انعقاد کے باب میں لیول پلیئنگ فیلڈ اور تحریک انصاف کی انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی کی ضرورت پر زور مثبت رجحان ہے۔ سیاسی کمیٹی تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور وفاق کی تمام اکائیوں میں یکساں مقبول سیاسی جماعت ہے اور ”لندن معاہدے“ کے تحت کسی بھی غیرآئینی و غیرجمہوری منصوبے کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو مصنوعی اور غیرفطری انداز میں انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوششیں جموریت پر نہایت منفی اثرات مرتب کریں گی۔ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ، شفاف اور بلاتاخیر انعقاد کے باب میں ادا کئے گئے ہر مثبت کردار کا خیرمقدم کرے گی، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ ہفتے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے شروع کئے جانے والے روابط کے شیڈیول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اسلام
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر
سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم لاہور(پی ٹی
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل
چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا
صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا لاہور(پی ٹی آئی اپ
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی
بھارت کی جانب سے ’پچ تبدیلی‘ تنازع میں آئی سی سی کمزور قرار فارن ڈیسک (پی
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا
جنوبی افریقا پھر چوک کر گئی، پروٹیز کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا کولکتہ(پی
ارشد شریف،جنہوں نے سچ بولنے کی حتمی قیمت اپنی جان سے ادا کی
ارشد شریف،جنہوں نے سچ بولنے کی حتمی قیمت اپنی جان سے ادا کی، انکے بہیمانہ قتل پر بےحد صدمے میں ہوں۔انہیں ملک چھوڑنا پڑا مگر
بھارت کی انگلینڈ کیخلاف 100 رنز سے کامیابی، انگلش ٹیم کو پانچویں شکست
لکھنو(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)بھارت کی انگلینڈ کیخلاف 100 رنز سے کامیابی، انگلش ٹیم کو پانچویں شکست آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں
پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر چوہدری رمضان خالقِ حقیقی سے جا ملے
انا للہ وانا الیہ راجعون ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سینئیر رہنما چوہدری رمضان صاحب رحلت فرما گئے ہیں-
سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی
سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے: پی ٹی آئی اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے