پاکستان تحریک انصاف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا


Published 11:46 PM Oct 31 2023


پاکستان تحریک انصاف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پچھلے ایک سال میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر دو بار براہِ راست قاتلانہ حملے کروائے گئے جن کی FIR تک درج نہیں کی گئی جبکہ سازش اور حادثے کے ذریعے بھی ان کی جان لینے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ عمران خان پر 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں ہونے والا قاتلانہ حملہ اس سکرپٹ کے عین مطابق ہوا جس کی تفصیلات وہ ہفتوں پہلے دو عوامی جلسوں میں قوم کے سامنے بیان کر چکے تھے۔ عمران خان متعدد مرتبہ اپنی قوم کو یہ بتا چکے ہیں کہ ان کو ان تک راستے سے ہٹانے کی کوششوں میں ناکام رہنے والے اپنے مکروہ منصوبوں سے باز نہیں آئیں گے۔ جنہوں نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی اور عدالتی احاطے میں ان کی جان لینے کی کوشش کی اور قاتلوں کو قانون کی گرفت سے بچایا وہ جیل میں بھی شرارت کی کوشش کرسکتے ہیں۔ پھر عمران خان نے جن افراد کے بارے میں اپنے شکوک و خدشات کا اظہار کیا ہے ان کے ہاں slow poisoning کے بطور ہتھیار استعمال کی کئی ایک داستانیں موجود ہیں۔ چنانچہ پوری قوم پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر کو جھوٹے کیسز سے فی الفور رہا کیا جائے اور جب تک وہ جیل میں قید ہیں تب تک ان کے ذاتی معالجین کو ان کے باقاعدگی سے طبّی معائنے (میڈیکل چیک اپ) اور گھر سے محفوظ کھانا منگوانے کی اجازت دی جائے۔