پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار


Published 10:46 PM Nov 08 2023


پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خاتون کارکن صنم جاوید کو رہائی کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتارکرلیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کی خواتین اہلکار صنم جاوید کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام کو صنم جاوید کی رہائی کی روبکار موصول ہونے کے موقع پر لاہور کے 3تھانوں تھانہ کوٹ لکھپت ،تھانہ ماڈل ٹاؤن اورتھانہ لیاقت آباد کی پولیس کی نفری کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔