پاکستان میں قانون کا سسٹم ختم ہوچکا


Published 10:31 PM Oct 07 2023


لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، اسلم اقبال اور حسان نیازی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں کورکمانڈر (جناح) ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی ، غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا۔دوسری جانب 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ ان ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔ کتنی عجیب بات ہے کہ عدالت کو بھی پتہ ہےک حسان نیازی کئی ماہ سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہوا ہے اس کی بازیابی پر تو عدلیہ خاموش ہے اور دوسری طرف حسان نیازی کے ہی خلاف اشتہاری کا لیبل لگانے میں کتنی جلدی تھی ، اس ملک میں انصاف کا نظام ٹھیک نہ ہوا تو حالات بہت بدتر ہوجائیں گے ۔لوگوں کو اب انصاف کے نظام سے نفرت ہوتی جارہی ہے ایک طرف لندن کا مفرور مجرم آرہا ہے اسکے استقبال کی تیاریاں ہورہی ہیں اور جن عدالتوں نے اسے سزا دی پھر اسکو چار ہفتے کےلئے 50روپےکے اشٹام پر بیرون ملک کی ٹکٹ کٹوا دی،شاید پھر وہ ٹیلی ویثرن نہیں دیکھتے ورنہ ضرور استفسار کرلیتے کہ یہ مجرم کے استقبال کی تیاریاں کیوں ہورہی ہیں لیکن پاکستان میں سسٹم ختم ہوچکا ہے

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے

09:56 PM Nov 10 2023

رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع

رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ

11:55 PM Nov 02 2023

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا راولپنڈی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ

11:57 PM Nov 14 2023

ہم سائفر کیس اپنے طریقے سے چلائیں گے ،جج ابوالحسنات ذوالقرنین

راولپنڈی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور وکیل پی ٹی آئی شیراز رانجھا کے

01:51 PM Oct 05 2023